اوگرا نے بہاولپور کے قریب آئل ٹینکر حادثہ کی انکوائری کا حکم دیدیا

اتوار 25 جون 2017 18:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بہاولپور کے قریب آئل ٹینکر حادثہ کی انکوائری کا حکم دیدیا اور متعلقہ تیل کمپنی سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اوگرا نے بہاولپور کے قریب احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثہ کا نوٹس لے لیا۔ اس المناک حادثہ کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور متعلقہ کمپنی کو فوری طور پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔