پاسبان لیاری زون کے تحت ہزاروں مستحق بچوں میں عید کے لباس تقسیم

اتوار 25 جون 2017 18:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) پاسبان لیاری کے زون کے تحت بہار کالونی جامعہ مسجد روڈ پر ہزاروں غریب و مستحق بچوں میں عید کے لباس کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاسبان کے زونل آرگنائزر جاوید اقبال ،اسدشاہ بخاری نے مستحقین میں عید کے لباس تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاسبان بہار کالونی کے رہنما محمد عثمان اعوان، عبد الشکور آغا، کاشف بوہرہ،محمد جمیل ،راجو،محمد جنید، شاہ زمان و دیگر بھی موجود تھے۔

پاسبان کراچی کے صدر عبد الحاکم قائد نے سادہ تقریب کے انعقاد پر پاسبان لیاری زون کے آرگنائزر اور پاسبان کے کارکنوں کو شاباش دی اور کہا کہ غریب و مستحق بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا سنت نبوی ؐ ہے ۔ پاسبان لیاری زون کے آرگنائزر جاوید اقبال نے غریب و مستحق بچوں کو عید کے نئے لباس کیلئے مخیر حضرات کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :