پارا چنا رکرم ایجنسی میں طوری ملیشاء کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے جائیں ، بم دھماکوں کے بعدپرامن مظاہرین پر فائرنگ کرنیوالے سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے،علامہ سید ہاشم موسوی سمیت دیگر کا مطالبہ

اتوار 25 جون 2017 17:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) مجلس وحد المسلمین بلوچستان کے علامہ سید ہاشم موسوی ،سید عباس علی ،حسرت اللہ چنگیزی ودیگر نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پارا چنا ر خرم ایجنسی میں طوری ملیشاء کی تعیناتی کے احکامات دیں اور گزشتہ روز بم دھماکوں کے بعد مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے فورسز کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ گزشتہ دنوں پارا چنار میں طوری مارکیٹ میں یک کے بعد دیگرے ہونیوالے بم دھماکوں میں 100کے قریب افراد جاںبحق جبکہ 250کے قریب شدیدزخمی ہوگئے ہیں ،واقعہ کے بعد ستم بالائے ستم یہ ہوا کہ فورسز نے پرامن احتجاج کرنیو الے افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بھی اموات ہوئی بلکہ مظاہرین زخمی بھی ہوئے ،انہوں نے کہاکہ پارا چنار شہر کے اطراف میں نہ صرف خندق کھودی گئی ہے بلکہ ہر طرف چیک پوسٹیں بھی ہیں شہر میں جانے کیلئے وہاں کے مقامی افراد کو چیکنگ کے مراحل سے گزرنا پڑتاہے لیکن اس کے باوجود بارود سے بھری گاڑی اور دھماکہ خیز مواد کے ذریعے دھماکے فورسز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،انہوں نے کہاکہ 2007سے سال 2012تک طالبان نے پارا چنا ر کا محاصرہ کئے رکھا بلکہ وہاں کے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی اس کے باوجود بھی پارا چنار سے کوئی بغاوت کی آواز آج تک نہیں اٹھی انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں مستقل اور آزاد خارجہ پالیسی تشکیل دیکر ان ممالک کی اتحاد سے الگ ہواجائے جہاں کے شہنشاء اپنی بادشاہت بچانے کی خاطر امریکہ کی غلامی کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمیں سعودی عرب کے ساتھ دوستی پر کوئی اعتراض نہیں لیکن دوسری اور غلامی میں فرق ہونا چاہئے ،انہوں نے کہاکہ ضیاء دور سے پہلے پارا چنار میں طوری ملیشاء جو ایف سی کی ایک ونگ کی جانب سے مثالی امن وامان قائم کیاگیاتھا جسے بعد میں ختم کیاگیا ہمار امطالبہ کہ پارا چنار کو اسی ونگ کے حوالے کیاجائے اور قبائلی علاقوں میں ایف سی آر کے کالے قانون کا خاتمہ کرکے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس ختم کئے جائیں ،انہوں نے پولیٹیکل ایجنٹ کے رویے اور فورسز کی احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کے واقعہ کا بھی نوٹس لینے کامطالبہ کیا اور کہاکہ ان کی تنظیم کوئٹہ کراچی اور پارچنا رمیں دہشت گردی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتی ہے ہم فرقہ وارانہ واقعات کا خاتمہ چاہتے ہیں بلکہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ اس میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی بھی کی جانی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :