کوہلو،لیویز اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی،تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا ، ڈنگر مشین گن بمہ 170راونڈز ‘11اینٹی ٹینک مائنز ،42تھیلے بارودی مواد ، 74مارٹر گولے ،1328ایل ایم جی کی گولیاں سمیت بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

اتوار 25 جون 2017 17:51

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) آپریشن ردالفساد کوہلو میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا لیویز اور حساس اداروں کی کاہان میں کاروائی بڑی تعداد میں اسلہ و گولہ بارود برآمد لیویز اور حساس اداروں نے کاہان کے علاقے میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوتے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکارہ بنادیا برآمد کئے گئے اسلحہ میں ڈنگر مشین گن بمہ 170راونڈز‘11اینٹی ٹینک مائنز ،42تھیلے بارودی مواد ،81مارٹر کے 8گولے ،81مارٹر پرئمیر کے 66گولے ،14مارٹر فیوز ،1328ایل ایم جی کی گولیاں ،اینٹی ٹینک مائنز کے 6فیوز ،ایک وائرلیس سیٹ شامل ہیں ۔اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :