گورنر بلوچستان کاآہل ٹینکر حادثہ میں قیمتی جانوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا

اتوار 25 جون 2017 17:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے احمد پور شرقیہ بہالپور میں آہل ٹینکر میں بھڑکنے والی آگ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دُعا کی ۔