وزیراعلیٰ بلوچستان کے برادرنسبتی سینیٹر آغا شہباز درانی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

اتوار 25 جون 2017 17:51

وزیراعلیٰ بلوچستان کے برادرنسبتی سینیٹر آغا شہباز درانی حرکت قلب ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے برادرنسبتی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر آغا شہباز درانی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے وہ وزیراعلیٰ بلوچستان پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سربراہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کے برادر نسبتی اورچیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل درانی کے بھائی تھے جنہیں گزشتہ روز خضدار میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :