عوامی نیشنل پارٹی کااحمد پور شرقیہ میں ٹریفک کے المناک حادثے پر گہرے رنج وغم کااظہار

اتوار 25 جون 2017 17:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں احمد پور شرقیہ میں ٹریفک کے المناک حادثے پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ اس طرح کے واقعات کا ماسوائے صبر اور کوئی نعم البدل نہیں ،درجنوں قیمتی جانوں کا ضیاع عظیم نقصان میں عوامی نیشنل پارٹی دکھ اور درد کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی جاں بحق افراد کے ایصال ثواب اور لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعا کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کیلئے خصوصی گرانٹ کااعلان کریں اور زخمیوں کی بہتر طبی سہولیات علاج معالجے کی مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں ،دریںاثناء باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ جس طرح رمضان المبارک مہینہ تزکیہ نفس اور مسکینوں ،یتیموں ،بیوائوں کے کے ساتھ اظہار ہمدردی اور تعاون کا درس دیتاہے اسی طرح عید الفطر کے موقع پر بھی ہمیں ان غریبوں ،یتیموں ،بیوائوں ،لاچار افراد کو اس خوشی مٰن شریک کرکے ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار ہم سب پر فرض ہیں ،بیان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور تعاون ہمارا دینی اسلامی وملی فریضہ ہے بیان مں اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ ارض عالم کو دہشت گردی کے ناسور محفوظ بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :