سانحہ بہاولپور:وزیراعظم نے دورہ لندن مختصرکردیا،شام اسلام آبادکیلئے روانہ ہوں گے

اتوار 25 جون 2017 17:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) : وزیراعظم محمد نواز شریف نے سانحہ بہاولپور کے باعث اپنی دورہ لندن مختصر اور اپنی تمام مصروفیات ترک کردیں،شام 8بجے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے،نوازشریف سیدھا بہاولپور جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات اور بہاولپور میں افسوس ناک آئل ٹینکر حادثے کے کے باعث لندن سے واپسی کافیصلہ کرلیاہے۔ نواز شریف نے لندن میں عید کیلئے اپنی تمام مصروفیات ترک کردی ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف 8 بجے لوٹن ایئرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف وطن واپس آتے ہی زخمیوں کی عدایت کیلئے بہاولپور جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :