آئل ٹینکرحادثہ:وزیراعلیٰ پنجاب کاجاں بحق افرادکیلئی20،زخمیوں کیلئی10لاکھ امدادکااعلان

اتوار 25 جون 2017 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) : پنجاب حکومت نے آئل ٹینکرحادثے میں جاں بحق افراداور زخمیوں کیلئے امدادکااعلان کردیاہے، جاں بحق افرادکے لواحقین کو20لاکھ جبکہ زخمیوں کو10لاکھ روپے امداددی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سانحہ احمدپورشرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کیلئے نشترہسپتال پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کوزخمیو ں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ میں جاں بحق افرادکے لواحقین کو20لاکھ جبکہ زخمیوں کو10لاکھ روپے امدادکااعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :