کوئٹہ,عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کا پارا چنار میں ہونیوالے بم دھماکوں اور بہاولپور میں ٹریفک حادثے میں قیمتیں جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار

اتوار 25 جون 2017 17:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمر ک خان اچکزئی نے پارا چنار میں ہونیوالے بم دھماکوں اور بہاولپور میں ٹریفک حادثے نے قیمتیں جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال گھمبیر ہے پارا چنار اور کوئٹہ میں ہونیوالے دھماکوں سے حکومت کی نا اہلی ظاہر ہو تی ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بہاولپور میں جسطرح المناک واقعہ پیش آیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پنجاب حکومت ، این ایچ اے اور موٹروے پولیس کی نا اہلی صاف ظاہر ہو تی ہے کہ قومی شاہراہوں پر تمام تر سہولیات دینے کے باوجود ان اداروں کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہیں انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :