کوئٹہ ,حساس اداروں اورلیویز اہلکاروں کی کا ر و ا ئی عید الفطر کے موقع پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ، بارودی سرنگیں، اینٹی ائیر کرافٹ گن ، مارٹر گولے ہزاروں کی تعداد میں رائونڈ، فیوز اور کمیونیکشن سسٹم برآمد , آئی ایس پی آر

اتوار 25 جون 2017 17:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) حساس اداروں کے اہلکاروں نے لیویز کے ہمراہ عید الفطر کے موقع پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے آپریشن رد الفساد کے دوران کا رروائی کر تے ہوئے کوہلو کے علاقے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ، بارودی سرنگیں، اینٹی ائیر کرافٹ گن ، مارٹر گولے ہزاروں کی تعداد میں رائونڈ، فیوز اور کمیونیکشن سسٹم برآمد کر کے قبضے میں لے لیا تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کوہلو میں کاہان کے قریب مکی نالہ میں حساس اداروں کے اہلکاروں نے ڈپٹی کمشنر اور لیویز کی کوئیک رسپانڈ فورس کے ہمراہ کالعدم تنظیم کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر دہشتگردی کے لئے چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن برآمد کر کے قبضے میں لے لیا جس میں ڈنگرا مشین گن 1 عدداس کے رائونڈ170 عدد، اینٹی ٹینک مائنز 11 عدد، دھماکہ خیز مواد 42 پارسل، 81 مارٹر کے 8 رائونڈ، 81پریمئر مارٹر کی66 رائونڈ، مارٹر فیوز14 عدد،لائٹ مشین گن کی1328 رائونڈ ، اینٹی ٹینک مائنز فیوز6 عدد، وائرلیس سیٹ کمونیکشن سسٹم ، اسلحہ ایمونیشن برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ذرائع کے مطابق یہ اسلحہ کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی جانب سے تخریب کاری کے منصوبے کے لئے بجار وڈھ کا ہان کے علاقے میں چھپایا گیا تھا تا ہم کا رروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی لیویز کے عملے نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کا رروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :