کوئٹہ,این ای260 کے خالی نشست پر انتخابات میں حصہ لینا عوام کے ساتھ مذاق ہے

ملک سمندرخان کاسی ایڈووکیٹ سیاسی جماعتیں اب کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں این ای260 پر انتخابات کی بجائے احتساب ہو نا چا ہئی,پاکستان قومی پارٹی کے چیئرمین کی میڈ یا سے گفتگو

اتوار 25 جون 2017 17:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) پاکستان قومی پارٹی کے مرکزی چیئرمین ملک سمندرخان کاسی ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ این ای260 کے خالی نشست پر انتخابات میں حصہ لینا عوام کے ساتھ مذاق اور اپنے جماعتوں کو اسلام آباد تک رسائی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ جو مذہبی او رسیاسی جماعتیں اسلام آباد میں عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔

انہوں نے ماضی میں عوام کے لئے کیا ہے اور عوام ابھی تک صاف پانی ، صحت ، تعلیم اور روزگار سے محروم ہیں۔ سیاسی جماعتیں اب کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں این ای260 پر انتخابات کی بجائے احتساب ہو نا چا ہئے جو کہ سیاسی پارٹیاں منافقت کر کے آنکھیںچھپا رہے ہیں اور سیاسی جماعتیں کے اتحاد سے سیاست کو دھندہ بنا دیا ہے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ سب احتساب پرزور دیں تاکہ آئندہ کسی کو بھی عوام سے ووٹ مانگنے اورغلط وعدے کرنے کا جرات نہ کر سکے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے عوام کو سیاسی جماعتوں نے آج تک اپنے آئین اور منشور پر عملدرآمد نہیںکیا ہے اور ہمیشہ ایسے افراد کو امیدوار بنائے ہیں کہ وہ اپنا فیصلہ اور جرات نہیں کر سکتے اور عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں ۔ پارٹی ہمیشہ ایسے امیدوار کو سامنے لا تا ہے جو پارٹی کا وفادار ہو ں اور عوام کے لئے آج تک کسی جماعت کے کارکن نے بھی عوام کے خدمت کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپنے آپ کو وفادار ثابت کرنے کے لئے پارٹی کے لئے سب کچھ کرتے ہیں یہ عوام کے حقوق اور جمہوریت کو مضبوط بنا نے کے لئے نہیں صرف عوام کے امنگوں دھول جھونکنے کے سواکچھ نہیں ۔ عوام کو چا ہئے کہ ان جماعتوں کو اپنے قوت کا مظاہرہ کر تے ہوئے ان جماعتوں کو ایسا جواب دیں کہ آئندہ کیلئے کوئی سیاسی کارکن عوام کے حقوق پر سودے بازی کاموقع نہ دیں ۔ اسلام کے نام پر جو70 سالہ سرکاری مولویوں نے پشتونوں اور بلوچوں کو ہمیشہ سبز باغ دکھا ئے ہیں اور اب خود موبائل اور انٹرنیٹ کے بغیر ایک سکینڈ بھی نہیں رہ سکتا اوران سے ان کا دوغلا پالیسی ثابت ہو تا ہے۔

متعلقہ عنوان :