لاہور : اے ایس ایف کی کاروائی مسافر کے استقبال کے لئے آنے والے شہری کے قبضے سے ایک پسٹل، 2 میگزین اور 5 گولیاں برآمد

اتوار 25 جون 2017 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے کاروائی کرکے مسافر کے استقبال کے لئے آنے والے شہری کے قبضے سے ایک پسٹل، 2 میگزین اور 5 گولیاں برآمد کر لی ہیں بتایا گیا ہے کہ مسافر کے استقبال کے لئے آنے والے شہری ارشد رحمان کے قبضے سے ایک پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے اس کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :