لاہور :عید الفطر کے قریب آتے ہی گوشت، پھلوں اور شبزیوں کی قیمتوں میںاضافہ ہو گیا

اتوار 25 جون 2017 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) عید الفطر کے قریب آتے ہی گوشت، پھلوں اور شبزیوں کی قیمتوں میںاضافہ ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عید الفطر سے ایک روز قبل مرغی کے گوشت کی قیمت میں80 روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اضافے کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت 280 روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ بیف ہڈی والا گوشت 350 روپے فی کلو اور بغیر ہڈی کے 450 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ پھلوں میں آڑور 280 روپے، خوبانی 200 روپے اور آلو بخارہ 160 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ لیموں 240 روپے، ٹماٹر 20 روپے کے اضافے کے ساتھ 60 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :