لاہور : صوبائی دارلحکومت میں لگائے گئے رمضان بازار ایک روز قبل ہی ختم کر دئیے گئے

جس کے باعث شہری مہنگے داموں اشیاء ضروریات خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں، مختلف علاقوں میں لگائے جانیوالے 31 رمضان بازار عیدالفطر سے ایک روز قبل ہی بند کر دئیے گئے

اتوار 25 جون 2017 17:50

لاہور : صوبائی دارلحکومت میں لگائے گئے رمضان بازار ایک روز قبل ہی ختم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) صوبائی دارلحکومت میں لگائے گئے رمضان بازار ایک روز قبل ہی ختم کر دئیے گئے۔ جس کے باعث شہری مہنگے داموں اشیاء ضروریات خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہو رکے مختلف علاقوں میں لگائے جانیوالے 31 رمضان بازار عیدالفطر سے ایک روز قبل ہی بند کر دئیے گئے جبکہ رمضان بازاروں کی جگہ منافع خوروں نے مختلف سٹالرز لگا لئے ہیں اور جہاں اپنی مرضی کے ساتھ مہنگے داموں اشیاء فروخت کی جارہی ہیں جبکہ انتظامیہ ان تمام حالات سے بے خبر نظر آرہی ہے اس موقع پر شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل ہی رمضان بازاروں کا خاتمہ حکومت کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں اور اس کے باعث دوکانداروں نے مختلف اشیاء کے دام اپنی مرضی سے وصول کرنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :