لاہور :صوبائی دارلحکومت لاہور میں علاقہ غیر سے آنے والی گاڑی سے بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار

اتوار 25 جون 2017 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں علاقہ غیر سے آنے والی گاڑی سے بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عیدالفطر پر لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقہ غیر سے لاہور آنے والی گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بارودی مواد گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا جبکہ یہ مواد لاہور میں دہشتگردی کی واردات میں استعمال ہونا تھا۔ پولیس نے 2 ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :