پشاور:عید الفطر کا فلسفہ یہی ہے کہ رمضان کی صورت میں الله تعالیٰ کی نعمتوں کا شکرادا کیا جائے،محمود خان

رمضان المبارک میں الله تعالیٰ کی جانب سے رحمت ،مغفرت اور دوزخ سے نجات کی صورت میںعطاکردہ نعمتوں پر صبر و شکر اور سب مل کر خوشی اور مسرت کا اظہار کرنا ہے،خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل کا عید الفطر کے پرمسرت موقع پر عوام کے نام پیغام

اتوار 25 جون 2017 17:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل ، ثقافت ، میوزیم اور امور نوجوانان اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ روزہ احساس کا نام ہے جو مسلمانوں میں ایمانی قوت کو تقویت دیتی ہے ۔محمود خا ن نے کہا کہ عید الفطر کا فلسفہ ہی یہی ہے کہ رمضان کی صورت میں الله تعالیٰ کی نعمتوں کا شکرادا کیا جائے اور اپنے ذاتی اختلافات بھول کر آپس میں بھائی چارے اور یک جہتی کا اظہار کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں الله تعالیٰ کی جانب سے رحمت ،مغفرت اور دوزخ سے نجات کی صورت میںعطاکردہ نعمتوں پر صبر و شکر اور سب مل کر خوشی اور مسرت کا اظہار کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسی فلسفہ اجتماعیت اور جذبہ اتفاق کے ذریعے معاشرے سے ناانصافی کے خاتمے ، مظلوم کو حق کی ادائیگی ، انصاف کی بالادستی اور غریبوں کی خوشحالی کے لئے بھر پور جدوجہد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے مظلوم عوام کو ظالمانہ نظام اور سرمایہ دارانہ سو چ سے نجات دلانا پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا یہی سوچ اور یہی خواب ہے اور اسی سوچ اور خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے شبانہ روز مصروف عمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :