چین میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری

اتوار 25 جون 2017 17:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) چین کی قومی رصدگاہ نے اتوار کو طوفانی اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے درجنوں افراد کی ہلاکتوں یا لاپتہ ہونے کے پیش نظر طوفانی بارش ہونے کا نارنجی الرٹ برقرار رکھا ہے جو کہ دوسری انتہائی سنگین سطح کا الرٹ ہے ۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ جنوبی علاقوں میں طوفانی بارش جاری رہے گی ۔ اتوار اور پیر کو فوجان ، ہنان ،جیانگ شی ، یوشان اور جیجیانگ صوبوں اور گوانگ ژی جوانگ خودمختار علاقے کے بیشتر حصوں میں موسلادھار بارش جاری رہی۔ توقع ہے کہ چوبیس گھنٹوں گرج چمک کے ساتھ 220ملی میٹر تک بارش ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :