چینی وزیر خارجہ کا دورہ ،پاک ‘ افغان اور چین کا مشترکہ اعلامیہ جاری

تینوں فریقین علاقائی امن ‘ اقتصادی تعاون اور ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے ‘ پاکستان اور افغانستان تعلقات بہتر بنانا اور سیاسی اعتماد سازی چاہتے ہیں ‘ پاکستان اور افغانستان مشترکہ کرائس مینجمنٹ میکنزم کی تشکیل پر متفق ہیں ، پاک افغان میکنزم کو چین ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا ‘ سہ فریقی سطح پر وزرائے خارجہ میکنزم بنانے پر بھی اتفاق پایا گیا ہے، دفتر خارجہ

اتوار 25 جون 2017 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) چینی وزیر خارجہ کے دورہ کے بعد پاک ‘ افغان اور چین کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ‘ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں فریقین علاقائی امن ‘ اقتصادی تعاون اور ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے ‘ پاکستان اور افغانستان تعلقات بہتر بنانا اور سیاسی اعتماد سازی چاہتے ہیں ‘ پاکستان اور افغانستان مشترکہ کرائس مینجمنٹ میکنزم کی تشکیل پر متفق ہیں ۔

پاک افغان میکنزم کو چین ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا ‘ سہ فریقی سطح پر وزرائے خارجہ میکنزم بنانے پر بھی اتفاق پایا گیا ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق چینی وزیر خارجہ کے دو رہ کے بعد پاک افغان اور چین کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان حکومتوں کی دعوت پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے دونوں ممالک کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

تینوں ممالک کے مابین افغان مسائل ‘ پاک افغان تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان اور چین کے مابین 7 نکاتی فارمولے پر اتفاق ہوا۔ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ تینوں فریقین علاقائی امن ‘ اقتصادی تعاون اور ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے۔ پاکستان افغانستان تعلقات بہتر بنانا اور سیاسی اعتماد سازی چاہتے ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف تعاون اور سلامتی کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ پاکستان اور افغانستان مشترکہ کرائس مینجمنٹ میکنزم کی تشکیل پر متفق ہیں۔ پاک افغان میکنزم کو چین ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ سہ فریقی سطح پر وزرائے خارجہ میکنزم بنانے پر بھی اتفاق پایا گیا۔ سہ فریقی وزرائے خارجہ میکنزم باہمی مفادات کو آگے بڑھائے گا۔ …