مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے

اتوار 25 جون 2017 17:30

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران اتوار کو سرینگر میں 2کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو سرینگر کے علاقے پانتھا چھوک میںایک پر تشدد آپریشن کے دوران ایک سکول کی عمارت کے اندر شہید کیا۔

فوجیوںنے آپریشن کے دوران سکول کی عمارت پر شدید مارٹر شیلنگ کی۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران ایک کیپٹن سمیت تین فوجی زخمی بھی ہوئے۔ بھارتی فورسز نے ہفتے کی شام پانتھا چھوک میں ایک حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک افسر کی ہلاکت اور دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کے بعدعلاقے میں پرتشدد آپریشن شروع کیاتھا۔قابض انتظامیہ نے حملے کے بعد علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی جبکہ نوجوانوںکی شہادت پر مظاہرے روکنے کے لیے علاقے میں سخت پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔ قابض فورسز کی طرف سے گزشتہ روز آپریشن کے خلاف مظاہرے کرنے والوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :