لاڑکانہ :میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چانڈکا میڈیکل کالج کے خلاف اسٹاف کا احتجاج

ڈاکٹر عنایت اللہ کاندھڑو نے ملازمین کے ساتھ ناانصافیوں کے پہاڑ گرادیئے ہیں، ایک طرف ملازمین کی جبری تبادلے تو دوسری طرف برطرفی کر رہا ہے، اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے،

اتوار 25 جون 2017 17:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) ایم ایس کے خلاف اسٹاف کا احتجاج جاری، ہٹانے کا مطالبہ۔ اتوار کے روز پیرا میڈیکل استاف ایسوسی ایشن یونٹ چانڈکا لاڑکانہ کی طرف سے غلام حسین، شاہی خان جاگیرانی،ذوالفقار سہتو اور دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے سامنے احتجاج جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ ڈاکٹر عنایت اللہ کاندھڑو نے ملازمین کے ساتھ ناانصافیوں کے پہاڑ گرادیئے ہیں، ایک طرف ملازمین کی جبری تبادلے تو دوسری طرف برطرفی کر رہا ہے، اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔#