Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف حادثہ میں زخمیوں کی عیادت کیلئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال پہنچ گئے

حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو بہترین علاج کی تمام تر سہولیات فراہم کرئے، ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت

اتوار 25 جون 2017 17:30

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف حادثہ میں زخمیوں کی عیادت کے لیے بہاول وکٹوریہ ہسپتال پہنچ گئے انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو بہترین علاج کی تمام تر سہولیات فراہم کرئے انہوں نے ہسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حادثہ کو قومی سانحہ قرار دیا اور حادثہ میں جان بحق افراد کے لواحقین کے لیے 20 لاکھ جبکہ زخمیوں کے لیے 10,10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا اس موقع پر وزیر اعلی نے آرمی چیف کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے حادثہ میں امدادی کاروائیوں کے لیے چار ائیر ایمبولینس دینے اور آرمی کے فوجی جوانوں کو امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بھی جلد زخمیوں کی عیادت کے لیے آئے گے
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات