ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملک کی ممتاز سیاسی ومذہبی شخصیات ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عید منائیں گی

اتوار 25 جون 2017 17:30

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) ملک کی ممتاز سیاسی ومذہبی شخصیات ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عید منائیں گی ،مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر ایم حمزہ اور رکن قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ ،سابق صوبائی وزیر مال حاجی محمد اسحاق گوجرہ میں ،مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن ،عوام لیگ پاکستا ن کے سربراہ سابق رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ ،اہلسنت و الجماعت پاکستان کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی ،سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات خالد احمد خاں کھرل ،سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری مصطفی رمدے کمالیہ میں ،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق ،صوبائی وزیر انسداد دہشت گردی سردا ر محمد ایوب خاں گادھی ،مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری امجد علی ،ایم پی اے میاں محمد رفیق ،سابق صوبائی وزیر پی پی پی کی رہنما محترمہ نیلم جبار چوہدری ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عید منائیں گے ،سیاسی رہنما نماز عید کی ادائیگی کے بعد حلقہ کے لوگوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :