ٹوبہ ٹیک سنگھ :ضلع میں 299مقامات پر نماز عید الفطر کے اجتماعات منعقد ہوں گے

19اجتماعات کھلے مقامات پر،245اجتماعات مساجد اور35عید اجتماعات امام بارگاہوں کے اندر منعقد ہوں گے ،ضلعی پولیس کی طرف سے عید کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی پلان تیار

اتوار 25 جون 2017 17:30

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) ضلع میں 299مقامات پر نماز عید الفطر کے اجتماعات منعقد ہوں گے ،جن میں 19اجتماعات کھلے مقامات پر جبکہ245اجتماعات مساجد اور35عید اجتماعات امام بارگاہوں کے اندر منعقد ہوں گے ،ضلعی پولیس کی طرف سے عید کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی پلان تیار کیا گیا ہے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل کی سربراہی میں 5ڈی ایس پیز اور 11تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت 834پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے ، عید گاہوں کے علاوہ بڑے پارکس اور قبرستانوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ،گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کی پارکنگ عید گاہوں سے 200میٹر فاصلہ پر بنائی گئی ہے ،تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخو شگوار واقعہ پیش نہ آئے ،ضلع میں نما ز عید الفطر کے پانچ بڑے اجتماعات میونسپل کمیٹی باغ ،جامع مسجد اکبر پلاٹ ،عید گاہ خیرا شہید کمالیہ ،عید گاہ لیڈی پارک پیر محل اور عید گاہ میونسپل کمیٹی گوجرہ کے مقامات پر پولیس کمانڈوز کی موبائل گاڑیاں گشت پر مامور رہیں گی ،ضلع کے حساس پبلک مقامات پر سیکورٹی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ،تاکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جاسکے ،اس سلسلہ میں اتوار کو ضلعی پولیس کی طرف سے ڈی ایس پی صدرعاطف عمران قریشی کی سربراہی میں فلیگ مارچ بھی کیا گیا،ڈی ایس پی عاطف عمران قریشی نے فلیگ مارچ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں مکمل تحفظ کا احساس پیدا کرنا اور جرائم پیشہ عناصر کو باور کرانا ہے کہ جرائم کے قلع قمع کی خاطر پولیس پوری طرح چوکس اور ہمہ وقت تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :