ٹینکرمیں50ہزارلیٹرتیل لوڈتھا،آئل کمپنی اورضلعی انتظامیہ سے پورٹ طلب کرلی،اوگرا

اتوار 25 جون 2017 17:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) : اوگرانے آئل ٹینکرحادثے پرمتعلقہ آئل کمپنی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اوگراحکام کاکہناہے کہ آئل ٹینکرمیں 50لیٹرتیل لوڈکیاگیاتھا۔ آئل ٹینکرکراچی سے لاہورجارہاتھاکہ احمدپورشرقیہ کے قریب حادثے کاشکارہوگیا۔

(جاری ہے)

تاہم اوگراحکام نے واقعے سے متعلق ضلعی انتظامیہ بہاولپوراور متعلقہ آئل کمپنی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔واضح رہے احمدپورشرقیہ میں آئل ٹینکرالٹ گیا۔آگ سے جھلس کر125افرادجاں بحق اور 140سے زائدزخمی ہوگئے۔جاں بحق افرادمیں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔جاں بحق افرادمیں زیادہ کاتعلق موضع رمضان جوئیہ سے ہے۔