پنجاب کلین سٹیز روڈمیپ پروگرام کا پہلے مرحلے میں 7 شہروں سے آغاز

اتوار 25 جون 2017 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہاکہ پنجاب کلین سٹیز روڈمیپ پروگرام کا پہلے مرحلے میں 7 شہروں سے آغاز کیا گیا ہے اور شہروں کے ساتھ دیہی علاقوں کو صاف ستھرا بنانے کا پروگرام بھی مرتب کیا گیا ہے۔ دیہی علاقوں کی صفائی کیلئے بجٹ میں 15 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ذریعے کلین سٹیز پروگرام پر عمل کیا جا رہا ہے جس سے ان شہروں میں صفائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، تاہم ابھی اس حوالے سے بہت کچھ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہروں کو صاف ستھرا بنانے میں میئرز صاحبان کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

عوام نے انہیں منتخب کیا ہے اور عوام کو خدمات فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کیلئے مینجنگ ڈائریکٹر ز نجی شعبہ سے لئے جائیں کیونکہ ایک پروفیشنل مینجنگ ڈائریکٹر ہی شہروں کو صاف ستھرا بنانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرسکتا ہے اور با صلاحیت ہیومن ریسورس کے ذریعے اداروں سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، عوام کو صفائی کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے بھرپو رمہم چلائی جائے۔ صفائی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے لوگوں کو بھی اس پروگرام میں شامل کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :