بزدلانہ کارروائیاں دہشگردی کیخلاف جنگ میں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں‘ مسرت چیمہ

اتوار 25 جون 2017 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں تحریب کاری کے حالیہ واقعات کے باعث پوری قوم سوگ میںہے لیکن ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو متزلز ل نہیں کر سکتیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ ہیں اور اس کیلئے دی جانے والی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیںجائیں گی ۔

انہوںنے کہا کہ کوئٹہ اور پارا چنار میں دہشتگردی کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں جس پر پوری قوم افسردہ ہے لیکن ہم ایسے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ آخری دہشتگردی کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے خاندانوں کے ساتھ ہے اور انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرتی ہے۔