محروم طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا فرض ہے ،ارسلان الملک

اتوار 25 جون 2017 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) عام آدمی پارٹی پاکستان کے چیئرمین ارسلان الملک نے کہا ہے کہ معاشرے کے محروم طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا دینی اورقومی فریضہ ہے تاکہ معاشرے سے احساس محرومی کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ دین اسلام کا بنیادی مقصد انسانیت کی فلاح وبہبود ہے لہذا معاشرے میں موجودبیوہ ،یتیم ،مساکین،نادار،لاوارث ،اور بے سہارا غریب لوگوںکی مددکرنا اوران کوعید کی خوشیوں میں شامل کر نا ہم سب کا فرض ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 70فیصد افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ان افراد کو غربت کی دلدل سے نکال کر معاشرے میں میں اچھا مقام دلانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا یتیموں ،بیواؤں اورغریب لوگوں کی فلاح وبہبود اوران کے دکھ درد میں شامل ہونا عام آدمی پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :