خطبات عید میں دہشتگردی ، قتل نا حق اور انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھائیں گے،سید ریاض حسین شاہ

اتوار 25 جون 2017 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنّت سے وابستہ علماء خطبات عید میں دہشتگردی ، قتل نا حق اور انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور انسانی جان کی حرمت بیان کریں گے ۔ عید کے اجتماعات میں قوم سے گناہوں کو چھوڑنے اور کا عہد لیں گے ۔

(جاری ہے)

سید ریا ض حسین شاہ نے کہا کہ مسلمان رمضان المبارک کے بعد بھی نمازوں کی ادائیگی اورعبادات کا سلسلہ جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مخیر و صاحب ثروت افراد عید کے موقع پر غریبوں کو عید کی خو شیوں میں شامل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ جماعت اہلسنّت غریب بستیوں عید کے تحائف تقسیم کرے گی۔ جبکہ ہسپتالوں اور دارالامانوں میں بھی عید گفٹ تقسیم کئے جائیں گے۔ خلق خدا کی خدمت سے بڑھ کر کو ئی نیکی نہیں ہے اس لئے مسلمان غریبوں کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ محروم افراد بھی عید کی خوشیوںمیں شریک ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :