امریکی غلامی سے نجات ہی عالم اسلام کے تمام مسائل کا حل ہے۔شاہ محمد اویس نورانی

اتوار 25 جون 2017 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ امریکی غلامی سے نجات ہی عالم اسلام کے تمام مسائل کا حل ہے۔سانحہ احمد پور شرقیہ پر قوم افسردہ اور غمزدہ ہے۔ پاکستا ن قطر سعودی تنازع میں ثالث کا کردارا دا کرے۔ سیاست میں سانپ سیڑھی کا کھیل ختم ہو نا چاہیے۔ کرکٹ میں پاکستان کی جیت نے پوری قوم کو متحد کردیاہے۔

مغرب اور امریکہ مسلمانوں کے خلاف تعصب کا شکار ہیں۔ ہر سیاستدان وزیر اعظم بننے کی حسرت میں مبتلا ہے۔

(جاری ہے)

اقتدار کی سیاست نے ہماری اقدار تباہ کر دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہ اویس نور انی نے مزید کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور بھار ت انسانیت کے بد ترین مجرم ہیں۔ مسلم حکمران امریکہ اور مغرب کی مرعوبیت سے باہر نکلیں اور اسلام دشمنوں پر انحصار کرنا چھوڑ دیں۔

وسائل سے ملا مال عالم اسلام کو یورپ اور امریکہ کی مختاجی کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ملکی ترقی کیلئے زہر قاتل ہے۔ بالادست طبقہ ملک کے تمام مسائل کا ذمہ دار ہے۔ پسماندہ طبقات متحد ہوکر بالادست طبقے سے ملک کا قبضہ واپس لیں۔ انقلاب نظام مصطفی کی منزل قریب ہے۔