کوئٹہ، فرزانہ رئیسانی کو لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کا فوکل پرسن تعینات کرنے سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل حل ہوئے ہیں،بشری آرائیں

اتوار 25 جون 2017 17:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) آل پاکستان لیڈی ہیلتھ ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن بشری آرائیں اور صوبائی صدر بلوچستان ناہید جمالی نے صوبائی وزیرصحت میر رحمت صالح بلوچ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے فرزانہ رئیسانی کو لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کا فوکل پرسن تعینات کیا ہے جس سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں کیونکہ ایک عورت ہی ایک عورت کے مسائل صحیح طور پر سمجھ سکتی ہے اوراسکو حل کرسکتی ہے اسکے علاوہ صوبائی وزیرنے اکاؤنٹنٹ سپروائزر کوئٹہ کو نکال کر بہت اچھا اقدام اٹھایا ہے ایسے کرپٹ عناصرکا خاتمہ کرکے ہی غریب لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل حل ہورہے ہیں ہماری یونین ایسے عناصر کا خاتمہ چاہتی ہے اسکے صوبائی وزیر صحت نے ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ کو صوبائی کوارڈی نیٹر تعینات کرکے بھی اقدام کیا ہے ایسے فرض شناس آفیسر کی تعیناتی سے پروگرام میں بہت بہتری آئی ہے اور پروگرام دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :