عید کی خریداری کا ہدف 40 ارب تک محدود رہنے کی توقع ہے‘ چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد

مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید شدید متاثر ہے جس کا برا اثر کاروبار پر پڑ رہا ہے‘ عتیق میر

اتوار 25 جون 2017 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید شدید متاثر ہے جس کا برا اثر کاروبار پر پڑ رہا ہے، رواں سال عید کی خریداری کا ہدف 40 ارب روپے تک محدود رہنے کی توقع ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ مارکیٹوں میں رش کے باوجود شہریوں کی جانب سے خریداری حوصلہ افزا نہیں۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید نہ ہونا ہے ۔تاجروں کا کہنا ہے کہ عید کا سیزن گزشتہ 3 سالوں کے مقابلے میں مایوس کن ہے ۔آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ رواں سال عید کی خریداری کا ہدف 40 ارب روپے تک محدود رہنے کی توقع ہے۔2015ء میں کئی برسوں کے بعد امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے پر عید پر 70 ارب روپے جبکہ 2016ء پر 50 ارب روپے کی خریداری ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :