ہمیں حقیقی خوش تب نصیب ہوگی جب اس خوشی کے لمحات میں غریب ومستحق لوگوں کو اس میں شریک رکھیں، ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی

اتوار 25 جون 2017 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ عیدالفطرمسلمانوں کو روزہ تراویح کے بدلے میں اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے۔تاہم ہمیں حقیقی خوش تب نصیب ہوگی جب اس خوشی کے لمحات میں غریب ومستحق لوگوں کو اس میں شریک رکھیں۔انہوں نے آج عیدالفطرکے موقع پرجاری اپنے ایک پیغام کہا کہ آج ہم عید ایسے موقع پرمنارہے ہیں جب عالم کفر پاکستان سمیت عالم اسلام پرحملہ آور اورامت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے،پاکستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بے گناہ لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس فلسطین سے لیکر کشمیرتک مسلمانوں کے لیے زمین تنگ کردی ہے۔

عالم اسلام کی حقیقی عید اس وقت ہوگی جب مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس سرزمین انبیاء فلسطین ،کشمیر کوآزادی نصیب ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے زوردیا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اس عیدکے لمحات میں معاشرے کے محکوم مجبور مظلوم افراد کو شامل کرکے اپنی خوشیوں کو دوبالا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عید کے مبارک دن اس عہد وعزم کو دہرانے کی بھی ضرورت ہے کہ کرپشن کے خاتمے غلبہ اسلام کی جدوجہد کو تیزکرکے پاکستان کو حقیقی معنیٰ میں ایک اسلامی فلاحی وجمہوری ریاست بناکردم لیں کہ جس کا خواب بانی پاکستان قائداعظم ؒ اوراہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا،آج ملک جن بیرونی واندرونی خطرات سے دوچار ہے ایسے موقع پرقوم کو اتحادواتفاق پیداکرنے کے ساتھ ایک بارپھر تحریک پاکستان کا جذبہ لے کراٹھنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :