پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مصطفی کمال کی جانب سے عید الفطر کی دلی مبارکبادن

حالیہ دہشت گردی کے واقعات ، سانحہ بہاولپور کی وجہ سے عید سادگی سے منائی جائے ، مصطفی کمال

اتوار 25 جون 2017 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے ملک میں پیش آنے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید اور بھاولپور سانحہ میں جاں بحق ہونے والے معصوم پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کے دکھ اور غم میں شریک ہونیاور عید سادگی سے منانے کی اپیل کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس عیدالفطرکوپاکستان کیلئے باعث رحمت وبرکت بنائے، خطرات اورمشکلات سے نکالے اورملک وقوم کوترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔