پاک فوج ریسکیو ، ریلیف کے کاموں میں ہراول دستہ بن گئی

اتوار 25 جون 2017 17:20

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) پاک فوج ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں ہراول دستہ بن گئی۔جائے حادثہ پر ریسکیو، ریلیف سروس میں سول انتظامیہ کی مدد میں پاک فوج پیش پیش رہی۔

(جاری ہے)

فوجی دستوں نے حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا، آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے زخمیوں کی سی ایم ایچ ملتان اور بہاولپور منتقلی عمل میں لائی گئی۔ سی ایم ایچ ملتان میں پچاس سے زائد زخمی زیر علاج ہیں جبکہ دیگر کی منتقلی اور طبی امداد کی فراہمی بھی جاری ہے۔پاک فوج نے جائے حادثہ کلیئر کراکر ٹریفک بحال کرادی تاکہ عید پر لوگوں کی اپنے گھروں کو روانگی اور دیگر امور کا تسلسل برقرار رہ سکے ۔

متعلقہ عنوان :