پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کا احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کے حادثہ پر شدید رنج و غم کا اظہار

اتوار 25 جون 2017 17:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کے حادثے میں سو سے زیادہ افراد کے جاں بحق ہونے اور لاتعداد افراد کے جھلسنے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے جاں بحق ہونے والوں کی روحوں کے ایصالِ ثواب اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ انھوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ غمزدہ خاندانوں کی دلجوئی کریں اور انھیں ہر ممکن سہولت بہم پہنچائیں۔