Live Updates

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا احمد پورشرقیہ آئل ٹینکر حادثہ پر افسوس کا اظہار

اتوار 25 جون 2017 17:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے احمد پورشرقیہ آئل ٹینکر حادثے پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی قیادت کو امدادی کاموں میں حصہ لینے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

اتوار کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ کارکنان اندوہناک حادثے کا شکار ہونے والے پاکستانیوں کی مدد کو پہنچیں، ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں بلاتاخیر حصہ لیا جائے، انہوں نے کہا کہ یہ المناک حادثہ ایک قومی سانحہ ہے۔

حادثے میں قیمتی جانی نقصان پردکھ اور افسوس ہے۔تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں ،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ حادثے میں جل کر زخمی ہونے والوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات مہیا کرے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو صبر و ہمت عطا کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات