جنوبی وزیرستان :کھلونابم پھٹنے سے 6بچے جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 جون 2017 17:17

جنوبی وزیرستان :کھلونابم پھٹنے سے 6بچے جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے
جنوبی وزیرستان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25جون2017ء) : جنوبی وزیرستان میں کھلونابم پھٹنے سے 6بچے جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سرہ روغہ میں دہشتگردی کاواقعہ پیش آیاہے۔

(جاری ہے)

کھلونا بم پھٹنے سے 6بچے جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔کھلونا بم پھٹنے کی آوازدور تک سنائی دی گئی۔بم پھٹنے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اداروں نے جائے دھماکاکوگھیرے میں لے لیا۔جبکہ زخمیو ں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔جبکہ دھماکے میں جاں بحق افرادکے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔

متعلقہ عنوان :