بھکر:پٹرول پمپ پرآئل ٹینکرسے تیل بہنے پرپولیس اور ریسکیوٹیمیں الرٹ ہوگئیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 جون 2017 17:11

بھکر:پٹرول پمپ پرآئل ٹینکرسے تیل بہنے پرپولیس اور ریسکیوٹیمیں الرٹ ..
بھکر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25جون2017ء) : کوٹلہ جام میں پٹرول پمپ پرآئل ٹینکرسے تیل بہنے لگا،جس کے باعث انتظامیہ الرٹ ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق احمدپورشرقیہ میں آئل ٹینکرکے افسوسناک حادثے کے بعدبھکرمیں بھی آئل ٹینکر لیک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہناہے کہ بھکر کت علاقے کوٹلہ جام میں پٹرول پمپ پرآئل ٹینکرسے تیل بہنے لگا۔ آئل ٹینکرسے تیل بہنے کے ساتھ ہی لوگ بھاگ کردور دور چلے گئے۔ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے مقام پرپہنچ گئی۔پولیس نے لوگوں کوآئل ٹینکرکے پاس جانے سے روک دیااور ٹینکرسے تیل بہنے کاجائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :