ساہیوال،عید الفطر کے آتے ہی مہنگائی کا جن بھی بوتل سے باہر آگیا ‘گرانفروشوں نے عید کمانے کیلئے مصنوعی مہنگائی کردی

اتوار 25 جون 2017 17:01

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) عید الفطر کے آتے ہی مہنگائی کا جن بھی بوتل سے باہر آگیا ‘گرانفروشوں نے عید کمانے کیلئے مصنوعی مہنگائی کرکے شہریوںکو لوٹناشروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عیدا لفطر کے آتے ہی پھلوں اور سبزیوں کے ریٹوں میں مصنوعی اضافہ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

شہریوںکا کہناہے کہ رمضان المبارک کے پورے مہینے میں پھلوں اورسبزی کے ریٹوں میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میںآیا اب عید الفطر پر بھی سبزی اور پھلوں کو مہنگے داموں فروخت کیاجارہاہے ۔

انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک میں خوبانی 120روپے فی کلو تھی اب 200روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے اور آم 60/80روپے فی کلو تھے اب 100/120روپے کلو فروخت ہورہے ہیں اسی طرح ٹماٹر 60روپے فی کلو تھے اب 80روپے فی کلو اورآلو 60روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ان گرانفروشوںکو کوئی پوچھنے والا نہیں اپنی من مرضی کے ریٹ لگا کر لوٹ سیل کا بازار گرم کررکھاہے۔ انہوںنے کمشنر ‘ڈپٹی کمشنر اور مارکیٹ کمیٹی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :