حافظ آباد،نوسرباز گینگ نے محکمہ تعلیم حافظ آباد کے ریٹائرڈ ای ڈی و میاں محمد شریف سیفی کو چکمہ دیکر لوٹ لیا

اتوار 25 جون 2017 17:00

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) حافظ آباد شہر میں نوسرباز گینگ نے محکمہ تعلیم حافظ آباد کے ریٹائرڈ ای ڈی و میاں محمد شریف سیفی کو چکمہ دیکر لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواب کالونی حافظ آباد کے رہائشی اورمحکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ای ڈی او میاں محمد شریف سیفی گذشتہ روز نیشنل بینک مین برانچ حافظ آباد کے باہر نصب اے۔ٹی۔ایم مشین سے روپے نکلوانے کے لئے آئے تو وہاں پر ایک مرد اور دو خواتین پر مشتمل نوسرباز گینگ نے انہیں چکمہ دیکر اے۔ٹی۔ایم کارڈ تبدیل کرلیا۔اور بعدازاں نوسرباز گینگ نے ان کے اے ٹی ایم کارڈ سے 30ہزار روپے نکلواکر فرار ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :