ڈی پی او چکوال نے چاند رات اور عید الفطرکے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئیسیکورٹی پلان جاری کر دیا

ضلع بھر میں16 ناکہ بندی پوائنٹ ہونگے ،شہرمیں داخل ہونیوالے ہر شخص کی چیکنگ ہوگی ، محمد ہارون جوئیہ

اتوار 25 جون 2017 17:00

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ نے چاند رات اور عید الفطر کیلئے پولیس ملازمین کیلئے سیکورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں16 ناکہ بندی پوائنٹ ہونگے جہاں پر ضلع چکوال کے اندر داخل ہونے والے ہر شخص کی چیکنگ ہوگی اور ڈی ایس پی اور ایچ ایچ او ان ناکہ بندی پوائنٹ کی نگرانی کریں گے اور ان ناکہ بندی پوائنٹ پر 16افسران اور48پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ نے اتوار کے روز اخبار نویسوں کو بتایا کہ ایلیٹ فورس کے سات سیکشن جبکہ فالکن فورس کے دس موٹر سائیکل چکوال شہر میں ، دس موٹر سائیکل تلہ گنگ اور آٹھ موٹر سائیکل چوآسیدنشاہ میں ہرکت میں رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نماز عید پر 170مقامات پر پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ون ویلنگ پر کنٹرول کرنے کیلئے ناکہ بندی کی15پوانٹ قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :