اوکاڑہ ،ڈی پی او حسن اسدعلوی نے شہداء لواحقین میں عیدالفطر کے موقع پر تحائف اور امد اد ی چیک تقسیمکیئے

اتوار 25 جون 2017 17:00

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسدعلوی نے شہداء کے لواحقین میں عیدالفطر کے موقع پر تحائف اور امد اد ی چیک تقسیمکیے ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی شہداء کے گھروں میں گئے اور وہاں ان کے مسائل دریافت کیے اور ان کے تدراک کی یقینی دہانی کروائی انہوں نے کہاکہ آ پ ہماری فیملی کا حصہ ہیںکوئی کام ہو ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں شہداء نے ارض پاک کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر اپنے آپ کو ہمیشہ کے لیے امر کر دیا انہوں نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ڈی پی او آفس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات کی روشنی میں پولیس اہلکاروں اور درجہ چہارم کے ملازمان میں ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ نور اور اے ایس پی نوشیر وان علی نے عیدی تقسیم کی جبکہ ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار ہمارا اثاثہ ہیں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔