پارلیمانی سیکرٹری کیبنٹ راجہ جاوید اخلاص کی چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید سے ملاقات

گوجر خان یونیورسٹی کے قیام ، مندرہ چکوال روڈ کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں سے متعلق باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال

اتوار 25 جون 2017 17:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) پارلیمانی سیکریٹری کیبنٹ و اسٹیبلشنمنٹ راجہ جاوید اخلاص نے اسلام آباد میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید سے ملاقات کی ، انہوں نے ملاقات کے دوران تحصیل گوجر خان میں یونیورسٹی کے قیام ، مندرہ چکوال روڈ کی تعمیر اور دیگر متعدد ترقی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی ۔ راجہ جاوید اخلاص نے مالی سال 2017-18 کے بجٹ میں تحصیل گوجر خان کی ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز مختص کرنے پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی توجہ سے گوجر خان کے عوامی مسائل حل کرنے میںمدد ملی ہے اور تحصیل کے عوام ریکارڈ ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے شکر گزار ہیں۔

انہوںنے چیف سیکرٹری پنجاب کو ان کے کمشنر راولپنڈی تعیناتی کے دوران تحصیل گوجر خان میں شروع کی گئی عوامی فلاح و بہبو دکے اقدامات اور ترقیاتی سکیموں کے بارے پیش رفت سے آگاہ کیا اور کہاکہ تحصیل میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے جگہ موجود ہے اور منصوبے کے لئے ہائی ایجوکیشن کمشن کی طرف سے فنڈز کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18 کے تحت پنجاب میں ترقیاتی سکیموں پر کام شروع ہونے سے عوام کو بنیادی سہولیات میسر آئیں گی ۔

انہوں نے کہاکہ گوجر خان میں تعلیم صحت اور زرائع مواصلات کی ترقی کے منصوبوں کو تیزی سے پائیہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید نے کہاکہ صوبائی ترقی کے منصوبوں کے لئے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے جس سے ہر شعبہ زندگی میں بہتری لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :