سانحہ بہاولپور:ملتان منتقل کئے جانے والی51زخمیوں میں سے 4دم توڑگئے ،بیشترکی حالت نازک

آرمی ہیلی کاپٹرز اورپاک فوج کے جوان امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں ،آئی ایس پی آر

اتوار 25 جون 2017 17:00

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) سانحہ بہاولپورکے 51شدیدزخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹرکے ذریعے بہاولپورسے ملتان منتقل کردیاگیاہے جن میں سے 4افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، اس طرح اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد130ہوگئی ہے ۔آئی ایس پی آرکی پریس ریلیز کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹرز اورپاک فوج کے جوان امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں ۔

زخمیوں کو احمد پورشرقیہ سے بہاولپوراورپھروہاں سے انہیں ملتان منتقل کردیاگیا۔جائے وقوعہ کوصاف کردیاگیاہے اوربہاولپوراوراحمد پورشرقیہ کے درمیان ٹریفک بھی بحال ہوگئی ہے ۔دریں اثٖناء ہسپتال اورریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک جن 51زخمیوں کو ملتان برن یونٹ منتقل کیاگیاان میں سے چار افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جن میں اسلم ولد عبدالکریم عمر 51سال اورتین نامعلوم افرادشامل ہیں،برن یونٹ میں زیرعلاج 51افرادمیںعورتیں اوربچے بھی شامل ہیںجن میں سے بیشتر کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

45زخمیوں کے نام درج ذیل ہیں راشد ولد یونس ،شریف ولدنور،نواز ولدریاض ،شہزادولدآصف ،شان ولد سہیل ،غلام ولد گلاب شاہ ،یونس ولد غلام سرور،شکیل ولد غلام اکبر ،رشید ولدکریم بخش ،شہبازولدنامعلوم ،کاشف ولد کلیم ،ممتاز ولد عبدالحمید ،رشیداحمد ولد جیون خان ،ریاض احمدولدفیض محمد ،جاویدولد عبدالرشید ،ساجد حسین ولد عابدحسین ،ابرارولدنامعلوم ،شعیب ولد الطاف ،شہبازولدمحمد بخش ،ناظم ولد عبدالحمید ،ملازم حسین ولد جام اللہ وسایا،قاسم ولدمحمد یار ،40سالہ نامعلوم ،جمیل احمد ولدامیر بخش ،اسلم ولد عبدالکریم ،ہارون ولد صادق ،مدثر ولدرزاق ،امین ولدحبیب،یوسف ولدعبدالحمید،صفیہ دخترعزیز،ابراہیم ولد امام بخش،مسکان ولد ارشاد،زبیر ولدعبدالزاق ،سمیع اللہ ولدجمیل ،وقاص ولد صغیراحمد ،زاہد ولد غلام مصطفی ،عمران ولد رمضان ،سلیم اللہ ولد جمیل ،شیرزاولد ظفر ،بخت علی ولدراحیل ،10سالہ نامعلوم ،آصف ولد فیاض ،12سالہ ولدنامعلوم ،اخترولد غلام قادر،سکندر ولد دلشادشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :