پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد منشیات کا عالمی دن کل منایا جائے گا

اتوار 25 جون 2017 17:00

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد منشیات کا عالمی دن کل پیر کو منایا جائے گا۔اس دن کے منانے کا مقصد یہ ہے کہ جو لوگ منشیات کا استعمال کر تے ہیںانہیں منشیات کے مضر اثرات ، اس سے انسانی صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات اور منشیات کے استعمال سے روکا جا سکے۔

(جاری ہے)

انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر مختلف سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات، کانفرنسز ، سیمینارز ، واکس کا انعقاد کیا جائے گا۔ماہرین طب نے بتا یاکہ اگرچہ منشیات کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر کئی قوانین موجود ہیں اور انسداد منشیات کے بہت سے نیٹ ورک بھی قائم کئے گئے ہیں لیکن پھربھی یہ لعنت دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :