آئل ٹینکرحادثہ:وزیراعلیٰ پنجاب کاجاں بحق افرادکیلئے20،زخمیوں کیلئے10لاکھ امدادکااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 جون 2017 16:56

آئل ٹینکرحادثہ:وزیراعلیٰ پنجاب کاجاں بحق افرادکیلئے20،زخمیوں کیلئے10لاکھ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25جون2017ء) : پنجاب حکومت نے آئل ٹینکرحادثے میں جاں بحق افراداور زخمیوں کیلئے امدادکااعلان کردیاہے، جاں بحق افرادکے لواحقین کو20لاکھ جبکہ زخمیوں کو10لاکھ روپے امداددی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سانحہ احمدپورشرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کیلئے نشترہسپتال پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کوزخمیو ں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ میں جاں بحق افرادکے لواحقین کو20لاکھ جبکہ زخمیوں کو10لاکھ روپے امدادکااعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :