گوجرہ،بس کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر بہن بھائی سمیت تین افراد جاں بحق

اتوار 25 جون 2017 16:30

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) بس کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر بہن بھائی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پرویز مسیح سکنہ 361ج ب اپنی بہن شہناز بی بی کو فیصل آباد سے چنگ چی رکشہ نمبر ی 6067-FDLپر( جسے ڈرائیور جلیل احمد سکنہ88ج ب فیصل آباد چلا رہا تھا) لے کر آرہا تھاکہ گوجر ہ پینسرہ روڈ پر گائوں دھرم کوٹ کے نزدیک بس نمبرFDN-1829نے رکشہ ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میںرکشہ ڈارئیور جلیل احمد مو قع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دونوں بہن بھائیوں پرویز مسیح اور شہناز بی بی کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے دونوں بہن بھائی بھی دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

بس ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ۔گوجرہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :