آصف علی زرداری کا احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کے حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

اتوار 25 جون 2017 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے عید سے ایک روز قبل احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کے حادثے میں سو سے زیادہ افراد کے جاں بحق ہونے اور لاتعداد افراد کے جھلسنے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہ دکھ کی بات ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کم ہو سکتی تھی اگر فوری طور پر اقدامات کیے جاتے ۔ سابق صدر نے جاں بحق ہونے والوں کی روحوں کے ایصالِ ثواب اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ انھوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ غمزدہ خاندانوں کی دلجوئی کریں اور انھیں ہر ممکن سہولت بہم پہنچائیں ۔

متعلقہ عنوان :