آرمی چیف سے چینی وزیرخارجہ کی ملاقات میں افغانستان کی صورتحال ، سی پیک اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان علاقائی استحکام اور قیام امنکیلئے مثبت کوششیں جاری رکھے گا ، چین کی غیر متذلزل حمایت پر شکرگزارہیں ،جنرل باجوہ کی چینی وزیر خارجہ سے گفتگو

اتوار 25 جون 2017 16:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیرخارجہ کی ملاقات میں افغانستان کی صورتحال ، سی پیک اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان علاقائی استحکام اور قیام امن کے لئے مثبت کوششیں جاری رکھے گا ، چین کی غیر متذلزل حمایت پر شکرگزارہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال ، سی پیک اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان علاقائی استحکام اور قیام امن کیلئے مثبت کوششیں جاری رکھے گا ۔ چین کی غیر متذلزل حمایت پر شکرگزار ہیں ۔ چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ قیام امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہیں ۔ علاقائی استحکام کیلئے پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے ۔